؁ مفادپرستی اور سودابازی سے سیاست دانوں نے جمہوری اور اصولی سیاست کا جنازہ نکال دیا ،رہنماجمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

جمعہ 12 اگست 2022 22:00

غ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، مولنا ابراہیم ، مولنا رحمت اللہ حقانی، حاجی منہاج الدین مولنا صالح محمد کلی خزاں میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفادپرستی اور سودابازی سے سیاست دانوں نے جمہوری اور اصولی سیاست کا جنازہ نکال دیا جھوٹ اور سوداگری کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کو مسخ کردئیے انتشار اور انتقامی سیاست سے ملکی سیاست و جمہوریت کو دا پر لگا دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی جمعیت نظریاتی کاسیاست اس ملک میں امتیاز رہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا نظام میں بہتری و اصلاحات لانے کی ضرورت ہے بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی سے مقامی سطح پر انقلاب لایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور نام نہاد مذہبی جماعتوں نے قومیت اور اسلام کے مقدس نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا عوام کو ستر سالوں سے اندھیرے میں رکھا ہے آج ان جماعتوں کی منافقت اور دوغلاپن سیاست سے قوم بیزار ہوچکی ہے قوم کی امیدوں کا محور جمعیت علما اسلام نظریاتی بن چکی ہی