Live Updates

لاہور میں قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 13 اگست 2022 18:13

لاہور میں قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، خواجہ آصف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لاہورمیں 14 اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا آزادی کے 75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہی ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آ جاتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات