ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی کی قیادت ڈائمنڈ جوبلی ریلی نکالی گئی

اتوار 14 اگست 2022 17:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستان کی 75ویں گولڈن جوبلی کے حوالے سے پاکستان ہاوس سے سیاسی سماجی قبائلی شخصیت چیف مقدم الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی کی قیادت میں 14اگست جشن آزادی کی ایک عظیم الیشان ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور علاقہ پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی ریلی پاکستان ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی سے نکالی گئی جو کہ کمشنر آفیس، قومی شاہراہ، مین بازار،مزدور چوک سے ہوتی ہوئی شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی پہنچ کراختتام پزیر ہوئی ،جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی ،مستری مزدور یونین کے صدر لیاقت چھکڑا نے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں دل سے قدر کرنا چاہیے پاکستان لازوال قربانیوں کی بدولت دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ہمارے اکابرین اور پاک فوج نے قربانیاں دیکر ملک عزیز ملک پاکستان کو آزاد کیا ہم ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر طرح کی قربانی دینگے اور خوشحال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔