سعودی عرب کیلئے جاسوسی کے جرم میں ٹویٹر کے سابق ملازم کو سزا کا سامنا
معلومات شیئر کرنے کے بدلے ملزم کو 40 ہزار ڈالر سے زیادہ مالیت کی ایک لگژری گھڑی تحفے میں دی گئی‘ بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر کی تین ادائیگیاں بھی موصول ہوئیں
ساجد علی پیر 15 اگست 2022 14:48
(جاری ہے)
استغاثہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور لبنان کے دوہری شہری ابوامو نے سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے اکاؤنٹس کے ای میل اکاؤنٹس اور فون نمبرز تک رسائی حاصل کی اور پھر بڑی رقم کے عوض وہ تفصیلات سعودی اہلکار کو فراہم کیں، شاہی خاندان سے وابستہ ایک سعودی اہلکار کے ساتھ ان معلومات کو شیئر کرنے کے بدلے میں ابوامو کو ایک لگژری گھڑی تحفے میں دی گئی جس کی قیمت مبینہ طور پر 40 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی اور اسے اپنے والد کے نام پر لبنانی بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر کی تین ادائیگیاں موصول ہوئیں۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق ابوامو نے گھڑی کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو نہیں دی جیسا کہ اس وقت ٹوئٹر کی پالیسیوں کے تحت یہ کرنا ضروری تھا، ابوامو نے ایف بی آئی ایجنٹوں سے بھی جھوٹ بولا کہ گھڑی کی قیمت صرف 500 ڈالر ہے اور ایک لاکھ ڈالر کی آخری ترسیل قانونی طور پر فری لانس مشاورتی کام کے عوض ادا کی گئی۔ اسسٹنٹ امریکی اٹارنی کولن سیمپسن نے مقدمے کے آغاز پر جیوری کو بتایا تھا کہ یہ لگژری گھڑی مفت نہیں تھی بلکہ یہ گھڑی مستقبل کی جاسوسی کے لیے "ڈاؤن پیمنٹ" تھی۔ ابواممو کے وکیل نے کہا کہ یہ تحائف صرف ٹویٹر پر میڈیا پارٹنرشپ مینیجر کے طور پر ان کے کام کی تعریف کے بدلے دیے گئے کیوں کہ انہوں نے سعودی شاہی خاندان کے اکاؤنٹس کی تصدیق میں مدد کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.