اے این پی کے زیراہتمام پشتونوں کو درپیش مسائل اور امن کے موضوع پر قامی امن جرگہ کل ہوگا

پیر 15 اگست 2022 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پشتونوں کو درپیش مسائل اور امن کے موضوع پر پشتون قامی امن جرگہ آج بروز منگل صبح 10بجے باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان جرگہ کے میزبان ہوں گے۔ اے این پی نے تمام سٹیک ہولڈرز، اور سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھانے کیلئے انتظامات کرلئے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں، صاحب الرائے مشران اور اے پی ایس شہداء فورم سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جاچکی ہے۔ جرگہ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا اور میڈیا سے گفتگو بھی ہوگی