عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر ضلع ہرنائی میں فائر نگ سے پارٹی کارکن کی شہادت اور سات افراد کے زخمی ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

پیر 15 اگست 2022 21:55

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر ضلع ہرنائی کے تمام سیاسی جماعتوں ، انجمن تاجران وسول سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ہرنائی کی سب تحصیل کھوسٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان کارکن کے شہید جبکہ ایک بچے سمیت سات افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کیا احتجاجی ریلی کی شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوئے باچاخان چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں اور سیاہ پرچم اٹھاکر کھوسٹ واقعہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے احتجاجی جلسے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان ، جمعیت وعلماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی عبدالخالق صدیقی، پشتونخوامیپ کے ضلعی رہنماء شین گل خان ترین ، پی ٹی ایم کے رہنماء وہاب کاکڑ ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام ترین ،مولوی زاہد ، مزمل خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک ظریف ترین، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ہرنائی کے سید یوسف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کھوسٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کیا اس کے علاوہ کھوسٹ واقعہ میں شہید ہونے والے خالقداد بابڑ کی جسد خاکی کو مین قومی شاہراہ پر ضلع ہرنائی کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری تھا احتجاجی دھرنے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی ، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، اے این پی ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی ، پشتونخوامیپ کے رہنمائوں مجید خان اچکزئی، سردار امجد خان ترین، یوسف خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ، فاروق وطن شاد، ضلعی سیکرٹری محمد نعیم میانی ،این ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید مزمل شاہ، صوبائی صدر احمد جان ،جمعیت وعلماء اسلام ضلع ہرنائی کے امیرمولوی عبدالخالق صدیقی ، قبائلی عمائدین و سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے خطاب کیا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ کھوسٹ میں پیش آنے والے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام فی الفور قائم کیا جائے اور واقعہ جو بھی ملوث ہے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیاجائے انہوں نے کہاکہ مطالبات ماننے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے احتجاجی دھرنے میں ضلع ہرنائی کے علاوہ کوئٹہ و دیگر علاقوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہے ۔