Live Updates

پنجاب سے گرفتاری کے ڈر سے بھاگا ہوا شخص سرکاری ٹی وی پر آ کر بھڑکیں مارتا رہتا ہے،فرخ حبیب کا عطاء تارڑ کو جواب

پیر 15 اگست 2022 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر رد عمل کاظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب سے گرفتاری کے ڈر سے بھاگا ہوا شخص سرکاری ٹی وی پر آ کر بھڑکیں مارتا رہتا ہے۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ عطاء اللہ تارڑ آلِ شریف کی اطاعت میں اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،امپورٹڈ حکومت نے نیب کے پر کاٹ کر اپنے چوری کے کیسز معاف کروانے کے لئے سازش کا راستہ اختیار کیا۔

فرخ حبیب نے کہاکہ نیب کے مقدمات میں حاضری سے معافی کی درخواستیں دینے کے علاوہ انٹرنیشنل چور کوئی دستاویز جمع نہ کروا سکے۔ فرح حبیب نے کہاکہ احتساب کے اداروں نے چوروں سے رسیدیں مانگیں اور یہ جواب دینے سے فرار اختیار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی ووٹوں کی اکثریت اور عوام کی مرضی سے وزیراعلی بنے،کسی چور دروازے اور دھونس کے ذریعے نہیں آئے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ جعلی نام نہاد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز زبردستی اور عوام پر ظلم کر کے صوبے پر قابض رہا،عوام کی جانب سے بری طرح مسترد کئے جانے پر حمزہ شہباز دلبرداشتہ ہو کر لندن فرار ہو گیا۔فرخ حبیب نے کہاکہ شہباز گِل کے ساتھ امپورٹڈ حکومت نے بربریت پر مبنی رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز ضمانت پر ہیں اور ملک میں انتشار کی سیاست کرتی پھر رہی ہیں،ن لیگ نے ملک میں ہمیشہ افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اداروں پر حملہ کرنے اور زہر اگلنے والے اب ہمیں غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں،تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کا کثیر تعداد میں شریک ہوناانکا قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے چور ،فراڈ کے بادشاہ کی کابینہ کا حصہ بن چکے ہیں،یہ اپنے آپ میں ایک المیہ ہے،اداروں پر گھٹیا گفتگو کرنے کے متعلق پی ڈی ایم قیادت ید طولی رکھتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آپ سے رسیدیں مانگ رہا ہے،اپنی فنڈنگ کا جواب دیں۔ انہوںنین کہاکہ عطاء اللہ تارڑ کے آقاووں نے اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ،عسکری اداروں پر جس طرح کے حملے ن لیگ نے کئے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ عدلیہ پر کیچڑ اچھالنا بھی ن لیگ کے نامہ اعمال میں درج ہے،خوف طاری کر کے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے ظلم کا بازار گرم کیا گیا اسکا حساب ضرور ہو گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات