خیبرپختونخوااسمبلی نے گلیشیئرپگھلنے کے نتیجے میں رہائشی علاقوں کوپہنچنے والے نقصانات پرتفصیلی بحث کےلئے تحریک التواء منظور کر لی

منگل 16 اگست 2022 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے گلیشیئرپگھلنے کے نتیجے میں رہائشی علاقوں کوپہنچنے والے نقصانات پرتفصیلی بحث کےلئے تحریک التواءکی منظوری دیدی پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے تحریک التواءپیش کرتے ہوئے کہاکہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں موجود سات ہزار گلیشیئرزتیزی کےساتھ پگھل رہے ہیں جس میں سے زیادہ ترگلیشیئرزکاپانی صوبہ خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں کے مکینوں کو بے گھربنانے کاسبب بن سکتاہے لہذا اس اہم ایشو پر بحث کےلئے تحریک کی منظوری دی جائے بعدازاں ایوان نے تحریک کوپاس کرلیا باپ پارٹی کی رکن بصیرت بی بی نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبرکی تحصیل جمرود بھی پشاورکے سنگھم پرواقع ہے حکومت کو چاہئے کہ وہاں پربھی بی آرٹی کی سروس شروع کرے وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمدوزیر نے جواب دیاکہ بی آرٹی عوامی منصوبہ ہے حکومت اس کی سروس کی باقاعدہ توسیع دےگی خیبرتک اس کی توسیع پر کام ہورہاہے اور دسمبرتک اس حوالے سے فیزیبلٹی رپورٹ آئے گی اے این پی رکن بہادرخان نے توجہ دلائونوٹس میں کہاکہ تحصیل منڈہ کوفائربریگیڈاور1122کے دفترکی اشدضرورت ہے جواب دیتے ہوئے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے کہ ہر تحصیل لیول پر 1122کادفترقائم ہو۔

متعلقہ عنوان :