ی* آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کویو اے ای کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا

بدھ 17 اگست 2022 00:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کویو اے ای کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلی ترین اعزاز آرڈر آف زاید سے نوازا گیا ہے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو یہ اعزاز عطاء کیاجنرل باجوہ کو یہ اعزاز پاک یو اے ای تعلقات کو تمام شعبوں میں مستحکم کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے دنیا کی کئی ممتاز شخصیات اور سربراہان مملکت و حکومت یہ اعلی ترین اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔