چودھری پرویز الہی کی کھڈیاں میں رکشہ الٹنے سے زخمی بچوں کے علاج معالجے کی ہدایت،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 17 اگست 2022 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے قصور کی تحصیل کھڈیاں میں سکول رکشہ الٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے ڈپٹی کمشنر قصور سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سڑک پر کھلے مین ہول کے باعث پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔