مظفرگڑھ ،ڈیرہ غازیخان روڈ پر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی

بدھ 17 اگست 2022 12:05

مظفرگڑھ ،ڈیرہ غازیخان روڈ پر  گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد شدید ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر قصبہ بصیرہ کی بستی مہرے والا کے نزدیک گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے بستی مہرے والا بصیرہ کے رہائشی 55 سالہ نیاز حسین اور 24 سالہ محمد شہزاد شدید زخمی ہو گئے ہیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر بصیرہ پوائنٹ سے ایمبولینس روانہ کی اور پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو سٹاف نے فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد د ے کر RHC ہسپتال بصیرہ منتقل کردیا ،پولیس تھانہ چوک کرم داد قریشی نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :