Live Updates

سامراج اور اسکے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دئیے،شیخ رشید

ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے،عمران خان قوم کی آواز اور حکمران عذاب ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 17 اگست 2022 17:34

سامراج اور اسکے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دئیے،شیخ رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2022ء) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی 75 سالہ تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ سامراج اور اس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دئیے ہیں۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ہم نے سیاسی خود مختاری ہی نہیں بلکہ معاشی خود مختاری بھی داؤ پہ لگا دی ہے۔

عوام کی آواز عمران خان ہیں،ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں سسک سسک کے مرنے سے بہتر ہے کہ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے،ان کے وزراء ائیر پورٹ پر بھی عوام کے خوف سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ تقریروں ،تجزیوں اور تبصروں سے بات آگے نکل گئی ہے،عمران خان قوم کی آواز ہیں اور حکمران قوم کے لئے عذاب ہیں۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان کی آواز پر لوگ اکٹھے ہوتے ہیں،پاکستان میں بنیادی آزادی کیلئے لوگ رو رہے ہیں۔ شہباز گل کے ریمانڈ کا کوئی مقصد نہیں سوائے اسکے کہ جیسے پہلے تشدد کیا گیا پھر کیا تشدد کیا جائے۔ ریمانڈ کا مقصد عمران خان کیخلاف بیان لینا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،ایسا بورڈ بننا چاہیے جو آزاد ہو،اور تشدد کی بھی چھان بین کی جائے۔ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیس پر تین گھنٹوں تک طویل دلائل دئیے گئے۔ شہباز گل کو عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کا ارادہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات