پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر علی کی پوسٹل لائف انشورنس کو جدت کے ساتھ آگے بڑھانے کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2022 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر علی نے پوسٹل لائف انشورنس کو جدت کے ساتھ آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و پوسٹل سروسز شاہدہ اختر علی پوسٹل لائف انشورنس ہیڈکوارٹر آمد پہنچیں اور سی ای او پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ سے ملاقات کی جس میں سی ای او پوسٹل لائف انشورنس نے شاہدہ اختر علی کو بریفنگ دی ۔

پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر علی نے پوسٹل لائف انشورنس کو جدت کے ساتھ آگے بڑھانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

شاہدہ اختر علی نے کہاکہ پوسٹل لائف انشورنس میں جدت لاکر اسے بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جے یو آئی کا مشن ہے کہ پوسٹل لائف انشورنس کو سود سے پاک ادارہ بنایا جائے۔شاہدہ اختر علی نے ہدایت کی کہ مفتیان کرام سے مشاورت کرکے پوسٹل لائف کو سود سے پاک بنایا جائے۔ شاہدہ اختر علی نے کہاکہ پوسٹل لائف انشورنس کے پاس موجود رقم سے کاروبار شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہو ۔ شاہدہ اختر علی نے کہاکہ پوسٹل لائف انشورنس پرانا بااعتماد ادارہ ہے، اسکی ساکھ کو بحال کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :