لوکل گورنمنٹ کے لوگ اپنے محلے کے مسائل حل کریں ،فہمیدہ مرزا

سپریم کورٹ نے میرا نام لیکر الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ میری شکایات کا حل کریں ، میری شکایات کا ازالہ کیا جائے ، میڈیا سے بات چیت

بدھ 17 اگست 2022 21:11

لوکل گورنمنٹ کے لوگ اپنے محلے کے مسائل حل کریں ،فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) رکن قومی اسمبلی سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ کے لوگ اپنے محلے کے مسائل حل کریں ،سپریم کورٹ نے میرا نام لیکر الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ میری شکایات کا حل کریں ، میری شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہاکہ یہ غریب لوگوں کا الیکشن ہے ،ان الیکشن میں ایم این اے کا بیٹا یا سنیٹر کا بیٹا ہوتا ہے ،ہم چاہتے ہیں لوکل گورنمنٹ کے لوگ آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے لوگ اپنے محلے کے مسائل حل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے میرا نام لیکر الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ میری شکایات کا حل کریں ۔انہوںنے کہاکہ میری شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو پتا ہے کہ کس طرح صاف شفاف الیکشن کروائے جاتے ہیں ،ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن ایک ایک بیلٹ باکس کا حساب لے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو سب پتا ہے ،لوکل گورنمنٹ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں،کراچی سے بدین ڈوب چکے ہیں ۔