منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کا ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمدکرانیکا فیصلہ

جمعرات 18 اگست 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای) نے منی لانڈرنگ کیس میں ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھیج دئیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ان پانچوں اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ ہوئی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایس ٹی آر بھیجی تھی۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ دوران انکوائری ٹھوس شواہد ایف آئی اے کو ملے ہیں، منی لانڈرنگ میں 5 افراد شامل ہیں جن میں سید عارف مسعود نقوی، ان کی اہلیہ فائزہ نقوی اور 3 دیگر افراد شامل ہیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انکوائری پر جلد مقدمہ درج کرلیا جائیگا، یہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے کی کڑی ہے۔