پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

شدید بارشوں اور طوفان کے باعث پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ۔ پی ٹی سی ایل کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اگست 2022 11:17

پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2022ء) پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت سامنے آ رہی ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے مسئلےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید اپڈیٹس شئیر کی جائیں گے۔جنوب اور شمال کے درمیان ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلہ سامنے آیا ہے جس وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔پی ٹی سی ایل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ شدید بارشوں اور طوفان کے باعث پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔انٹرنیٹ کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی کے لیے ان کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔