پشاور،ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بندرہے گی

جمعہ 19 اگست 2022 22:42

پشاور،ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بندرہے گی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) ضروری اور ناگزیرمرمت کی وجہ سے 500 کے وی این ٹی ڈی سی شیخ محمدی گر ڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20 اور 21 اگست صبح6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سی132 کے وی پشاور سٹی, پشاور یونیورسٹی , پشاور انڈسٹریل , رحمان بابا, شاہی باغ ,شبقدر , حیات آباد اور جمرود , دلہ ذاک , کے ڈی اے کوہاٹ اور متنی گرڈ سے تمام منسلک گیارہ کے وی فیڈرز پر بوقت ضرورت وقفے وقفے سے لوڈ منیجمنٹ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :