مریم نواز کی سیلاب متاثرین سے ملاقات ،سیلاب متا ثرین کی شکایات سنیں

تونسہ سیلاب کی وجہ سے مصیبت میں گھرا ہوا ہے،نوازشریف کی ہدایت پر تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہی ہوں، مریم نواز

پیر 29 اگست 2022 22:45

مریم نواز کی سیلاب متاثرین سے ملاقات ،سیلاب متا ثرین کی شکایات سنیں
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2022ء) نائب صدر مسلم لیگ (ن )مریم نوانے تونسہ کے علاقہ ناڑی میں سیلاب متا ثرین سے ملاقات کی جس میں مریم نوازنے سیلاب متا ثرین کی شکایات سنیں اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں،نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے تونسہ کے علاقے ٹبی قیصرانی میں سیلاب متا ثرین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے تونسہ کے علاقے ٹبی قیصرانی میں سیلاب متا ثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تونسہ سیلاب کی وجہ سے مصیبت میں گھرا ہوا ہے،نوازشریف کی ہدایت پر تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہی ہوں۔ مریم نواز نے کہاکہ جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے،یہ سیاست کا نہیں بلکہ عوام کے دکھ میں شامل ہونے کا وقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مخیر حضرات سے استدعا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کریں،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے