Live Updates

نواز شریف سے ملک رفیق رجوانہ کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر گفتگو

پارٹی ورکز پارٹی کا سرمایہ ہیں،پاکستان کو انشاااللہ مشکلات سے نکال کردم لینگے ، نواز شریف

جمعہ 9 ستمبر 2022 22:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2022ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے موجودہ صورت حال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو انشاااللہ مشکلات سے نکال کردم لینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے لندن میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، دوران ملاقات پاکستان کے سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ انشااللہ پاکستان کو موجودہ مشکلات سے مسلم لیگ (ن) ہی نکالے گی، موجودہ صورت حال پر میاں نواز شریف نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کے مسلسل غلط بیانی پر مبنی بیانہ جھوٹ کا پلندہ ہے ، اس موقع پر قانونی امور پر بھی مشاورت ہوء، دوران گفتگو میاں محمد نواز شریف کو ملک رفیق رجوانہ نے ملتان کے پارٹی ورکرز کا سلام پہنچایا جس پر انہوں نے کہاکہ تمام پارٹی ورکرز اور بالخصوص ملتان کے ورکرز ہمار ا سرمایہ ہے ،میاں نواز شریف نے خصوصی طور پر ملک آصف رجوانہ کے بارے میں دریافت کیا ،میاں نواز شریف جلد ہی پاکستان واپس آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات