ملک آصف شہزاد نے ربیع الاول کے لیئے نئی نعت’’آقاؐدامیلاد آگیا‘‘

جمعہ 16 ستمبر 2022 13:05

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2022ء) معروف گلوکار و نعت خواں ملک آصف شہزاد نے ربیع الاول کے لیئے خصوصی نعت ’’آقاؐ دا میلاد آگیا‘‘ ریکارڈ کرلی اس نعت کی آڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روزX-One سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جس کی ریکارڈنگ و مکس ماسٹرنگ ٹیپوسردارنے کی تھی اس نعت کی شاعری ملک آصف شہزادکی لکھی ہوئی تھی جبکہ اس کی کمپوزیشن و ارینجمنٹ شاہد سونونے کی تھی۔

(جاری ہے)

اس نعت کو ربیع الاول کے آغازمیں ہی لوکل ٹی وی HD اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گی۔اس نعت کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی اسی ہفتے میں مکمل کرلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :