گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ برآمداور ملزم گرفتار

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:11

گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن،اسلحہ برآمداور ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔پولیس نے ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 2ڈکیتوں سمیت7ملزمان کوگرفتار،1عدد رائفل 222بور،1عدد رائفل 244بوراور4عدد پسٹل 30بور برآمدکرکےمقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ پولیس نے اسلحہ بردار شہزاد علی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور،تھانہ دولت نگرپولیس نے عنصر سکنہ ڈوگہ کے قبضہ سے رائفل 222بور،تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ملزم علی قاسم عرف کاشی سکنہ قاضیاں کرم شاہ سے رائفل 244بور،تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے ملزم عبدالحفیظ ،ہابیل قاسم کے قبضہ سے پسٹل 30بور،تھانہ ٹانڈہ پولیس نے اسلحہ بردار اسد شاہ کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ روند جبکہ تھانہ منگووال پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان نعمان ،فخر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد کئے۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :