تمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے، صدر کسان بورڈ رضوان اللہ

منگل 27 ستمبر 2022 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2022ء) صدر کسان بورڈ رضوان اللہ نےتمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے کاشتکاروں کو یہ فیصلہ قبول نہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمباکو کی امپورٹ کو بند کیا جائے یا اس پر زیادہ ٹیکس لگایا جائے۔ ۔ وہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ تمباکو خیبر پختون خواہ کے کاشتکاروں کی نقد آور فصل ہے ۔ مارکیٹ میں ملٹی نیشنل اور چھوٹی کمپنیوں کے درمیان بہت زیادہ مقابلے کا رجحان ہے جس کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ٹیکس لگوایا ہےا،س فصل سے جن لوگوں کا روزگار وابستہ ہے وہ اس ٹیکس کے نفاذ سے بیروزگار ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابرار اللہ نے کہا کہ تمباکو پرایڈوانس ٹیکس سے فیکٹریاں بند ہوگئیں تو ورکرز بےروزگار ہوجائیں گے پھر ہمیں روزگار کون دے گا ،ملٹی نیشنل کمپنیاں کمزور مزدوروں اور چھوٹی کمپنیوں کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہیں۔

ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن پاکستان کےلیاقت یوسف زئی نے کہا کہ تمباکو کے کاشتکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں چھوٹی کمپنیوں کے خلاف سازش کررہی ہے تاکہ وہ ختم ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :