ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا، شعیب اختر

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے، سابق فاسٹ بائولر کی گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2022 13:32

ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت پر کہا ہے کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا، پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔

تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک مربتہ پھر خاص کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پانچویں میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ۔

متعلقہ عنوان :