ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹرفہد احمد کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان،2منشیات فروش،1 کیٹگری A کے اشتہاری مجرم سمیت 2رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے خلاف مقدمات درج

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 30 ستمبر 2022 14:45

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹرفہد احمد کے احکامات پر سماج دشمن عناصر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2022ء) تفصیلات کے مطابق:تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتا ر کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے دو ناجائز پسٹل 30 بور برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹگری A کا مجرم اشتہاری جاوید آفتاب حسین ولد اسحاق سکنہ سمیجہ آباد ملتان کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل معہ راونڈز اور 30 ہزار نقدی برآمد کر لیا تھانہ منگلا کی کارروائی۔

(جاری ہے)

دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 240  گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھانہ سول لائن کی کارروائی منشیا ت فروش ملزم گرفتار،ملزم زین کے  قبضہ سے تین لیٹر شراب برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہونے دو  رکنی گینگ گرفتار کیا ملزمان محمد اشفاق سکنہ ڈنڈوٹ،ذوالقرنین سکنہ 28 چک ملکوال سے 5 موٹرسائیکل،ایک ٹرانسفرمر اور نقدی 500برآمد،مزید تفتیش جاری گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔