معروف اداکارہ حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 21:33

معروف اداکارہ حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) معروف اداکارہ حریم فاروق کی سبز ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے سبز رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی ہے جو ڈیزائنر نومی انصاری کی ڈیزائن کردہ ہے۔ساڑھی کے ساتھ ان کے زیورات کا انتخاب اور میک اپ کا انداز بھی خوب ہے۔تصاویر کے ساتھ حریم نے کیپشن لکھا کہ جب آپ کے گرد سب کچھ پھیکا پڑنے لگے تو سبز رنگ پہنیں۔حریم فاروق اب تک متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔