Live Updates

شیریں مزاری کا وزیر اعظم سے سائفر پبلک کرنیکا مطالبہ

سچائی سے بچنے کیلئے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو ‘‘گمشدہ’’ کردیا رہنما پی ٹی آئی کا ٹویٹ

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 21:33

شیریں مزاری کا وزیر اعظم سے سائفر پبلک کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے وزیرعظم شہباز شریف سے سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے وقوف کرائم منسٹر ان الفاظ کو نکلنے دو جو سائفر میں استعمال ہوئے یا سائفر کو قوم کے لیے جاری کر دیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ قوم اندازہ لگا سکیں کہ یہ روٹین کا ہے یا نہیں، سائفر وزیراعظم عمران خان پر روس جانے کا فیصلہ تنہا کرنے کا غلط الزام لگانے سے شروع ہوتا ہے، امریکہ کے لیے یہ کیسے معمول کی بات ہے، یہ ایک جھوٹا الزام تھا اور ریاست کے اندر سے کس نے یہ معلومات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ سائفر میں دھمکی تھی، اگر عمران خان عدم اعتماد کی تحریک سے بچ گئے تو امریکہ اور یورپ سے الگ ہو جائیں گے، اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب معاف کر دیا جائے گا، سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اسکے متعلق معلومات تھیں، سروس چیفس سمیت تمام قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ سائفر ایک خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے نقات کو پڑھ لیا جائے، شاید سروس چیفس آپ یا ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے معاملہ واضح کر سکیں، سائفر اگر معمول کے مطابق تھا تو وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے کیوں چھپایا گیا سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو ‘‘گمشدہ’’ کر دیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات