Live Updates

جھوٹ میں بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ایوان صدر میں ہوئی اہم ملاقات کی قیاس آرائیوں سے متعلق جواب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2022 23:16

جھوٹ میں بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2022ء) ایوان صدر میں مبینہ ملاقات سے متعلق عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے جھوٹ نہیں بولنا چاہتے جبکہ سچ بھی نہیں بول سکتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی خاتون اینکر ماریہ میمن کو دیے گئے انٹرویو کے دوران حال ہی میں ایوان صدر میں ہونے والی مبینہ اہم ملاقات سے متعلق اپنا جواب دے دیا۔

خاتون اینکر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اس ملاقات سے متعلق نہ تصدیق کی گئی یا نا ہی تردید۔ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ جھوٹ میں بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی یہی کہتے ہیں کہ مذاکرات ہونے چاہیں۔

عمران خان نے لیک ہونے والی اپنی مبینہ آڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ گفتگو ٹیلی فون پر کی تھی، ممکنہ طور پر ہیکنگ کر کے یہ باتیں ریکارڈ کی گئیں، آڈیو لیک بہت بڑی سیکورٹی بریچ ہے، اعظم خان والی آڈیو لیک شاید اُس کے فون کی ریکارڈنگ ہے، جو بھی باتیں آڈیو لیک میں سائفر کے حوالے سے کیں وہ سب تو میں جلسوں میں کر چکا ہوں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی، گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔ شریفوں اور زرداری کی سیاست مافیاز کی طرز پر ہے، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یا ڈرا دھمکا کر قتل بھی کروا دیتے ہیں، مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے، جس کے لیے میں تیار ہوں۔                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات