وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ‘ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد

محکمہ ہائیر ایجو کیشن اور سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام مختلف کالجوں اور سکولوں میں حسن قرات ‘نعت اور تقاریری مقابلوں کا انعقاد

پیر 3 اکتوبر 2022 17:52

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ‘ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2022ء) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ‘محکمہ ہائر ایجو کیشن اور سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام ضلع کی سطح پر حسن قرات ‘نعت اور تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجو کیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج فار بوائز قصور اورگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وویمن قصور میں تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام کالجز سے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

تقریری مقابلہ جات میں ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز عبدالغفار ڈوگر ،پرنسپل کالج ہذا فریحہ سہیل ،متعلقہ اداروں کے پرنسپل صاحبان اوراساتذہ نے شرکت کی ۔ محکمہ سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام تحصیل کوٹ رادھاکشن میں تحصیل کی سطح پر مختلف سکولوں میں حسن قرات ، حسن نعت اور تقاریر ی مقابلہ جات منعقد کئے گئے ۔