لاہور: حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی تقریبات کل ہونگی

پیر 3 اکتوبر 2022 19:17

لاہور: حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی تقریبات کل ہونگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2022ء) برصغیر پاک و ہند کی معروف مذہبی شخصیت حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل بروز منگل کو ہوگا۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عرس کی افتتاحی تقریب میں محکمہ اوقاف پنجاب کے افسران سمیت عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ لاہور پولیس نے حضرت میاں میر عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :