تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکو فری پاکستان کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، سیکرٹری جنرل پناہ

بدھ 5 اکتوبر 2022 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سیکرٹری جنرل ثنا اللہ گھمن نے کہا ہے کہ پناہ لوگوں میں دل اور متعلقہ بیماریوں اور ان بیماریوں کو پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف آگائی کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام کے لئے پالیسی ساز اداروں کے ساتھ مل کر ایسی پالیسیز بنوانے کے لیے کام کر رہا ہے جن سے ان مضر صحت چیزوں کے استعمال میں کمی آئے اور لوگوں کی صحت بہتر ہو۔

بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ثناءاللہ گھمن نے کہا کہ پناہ تمباکو نوشی میں کمی کیلئے بھی کام کر رہا ہے، تمباکو ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لیتا ہے، ان میں سے 7 ملین سے زیادہ اموات براہ راست تمباکو کے استعمال کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان کے بارے میں بات کریں تو یہاں 22 ملین سے زیادہ لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا بالغ آبادی کا 20 فیصد، مرد خواتین کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پناہ تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکو فری پاکستان بنانے کے لیے نہ صرف لوگوں کو آگاہی دے رہا ہے بلکہ حکومت کے ساتھ مل کر اسکے استعمال کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہاہے جبکہ تمباکو انڈسٹری نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہمارے ذمہ داران کو مس گائیڈ کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :