محمد رضوان مسلسل 2 سال 1500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے
17 سالوں سے دنیا کا کوئی بھی بلے باز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام نہ دے سکا
محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:57
(جاری ہے)
رضوان نے سال 2021 اور 2022، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور 2021 جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 اور 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ تاہم محمد رضوان مسلسل 2 سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 17 سالوں کے دوران دنیا کا کوئی بلے باز مسلسل دو سال بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1500 سے زائد رنز نہیں بنا سکا۔
محمد رضوان نے کیرئیر کی 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل بابراعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے۔اس کے ساتھ محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بھی سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیاہے، انہوں نے 2337 میں سے 2196 رنز بطور وکٹ کیپر بنائے ہیں۔بنگلا دیش کیخلاف ہونے والے میچ میں رضوان نے اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی میں 2119 رنز بنائے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.