آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 11 اکتوبر 2022 09:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2022ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل (بدھ کو)کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو کینگروز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان برطانوی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان کینگروز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 14ا کتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلے جائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد 17نومبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :