تمباکو نوشی کے تدارک اور صحت عامہ کے حوالہ سے سیشن ،تمباکو نوشی سے آنے والی نسلوں کو بچانے کی استدعا

بدھ 26 اکتوبر 2022 20:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2022ء) تمباکو نوشی کے تدارک اور صحت عامہ کے حوالہ سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن شہزادی نوشاد گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ شہزادی نوشاد گیلانی نے تحصیل ناظم سمیع اللہ خان اور بشارت خان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 ہری پور نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے حوالہ سے ہائر سیکنڈری سکول میں منعقدہ سیشن میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچائیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی جہگوں، ہوٹلوں وغیرہ پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس تمباکو نوشی کے تدارک میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، والدین سے بھی ان سے گزارش ہے کہ آپ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، غلط صحبت نہ اختیار کرنے دیں، اسی طرح اساتذہ اکرام قوم کے معمار ہونے کے ناطے بچوں کیلئے ہفتہ میں ایک پیریڈ رکھیں اور بچوں کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ آخر میں تحصیل ناظم نے ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور شہزادی نوشاد گیلانی کو شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :