Live Updates

عمران خان آج مزید ایکسپوز ہو گئے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے سائفر کا ڈرامہ رچایا،رانا ثناء اللہ

ارشد شریف کے قتل پر حقائق کی چھان بین کا عمل جاری ہے،بادی النظر میں جو شواہد ملے ہیں انکے تانے بانے دو افراد کی طرف جاتے ہیں،وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 27 اکتوبر 2022 15:01

عمران خان آج مزید ایکسپوز ہو گئے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 27 اکتوبر 2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر روز ایکسپوز ہو رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی آج مزید ایکسپوز ہوا۔آڈیو لیکس پر عمران خان کا بھیانک چہرہ سامنے آیا۔ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے،ان میں عمران خان اور سلمان اقبال شامل ہیں۔

بادی النظر میں جو شواہد ہیں انکے اشارے ان دو افراد کی طرف جاتے ہیں۔وقار اور خرم نامی شخص کے کردار کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حقائق کی چھان بین کا عمل جاری ہے،ارشد شریف کو پہلے دبئی اور پھر کینیا بھیجا گیا،انہیں دھکمیاں دی گئی۔کینیا میں فارم کس کا ہے،اس حوالے سے تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں آ جائے گی،متنازع فارم ہاؤس کی رپورٹ بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سائفر پر کھیل کھیلا،حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ایسا مؤقف اختیار کیا گیا جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی۔اس نے ملک و قوم کا نہیں سوچا کہ کتنا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آدمی کے مفاد کیلئے کوئی ادارہ کام کرے تو تعریفیں کرتے ہیں،انکار کرے تو مختلف القابات سے پکارتا ہے،عمران خان کی ذہنی پستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کس حد تک نفرت اور قوم کو تقسیم کی باتیں کر رہا ہے۔

منفی ایجنڈے کے تحت کسی ملک میں سیاست اور رول آف لاء آگے بڑھ سکتا ہے؟25 مئی مارچ کو کہتا تھا کہ یہ خونی مارچ ہے،لوگ خود کشیاں کریں گے۔یہ 25 مئی کو خونی مارچ لیکر آئے لیکن ناکام ہوئے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اقتدار میں آنے کیلئے پھر تقاریر کر رہا ہے جو بد بختی کی علامت ہے۔عمران خان ایک نا سور کی شکل اختیار کر چکا ہے اور فسادی مارچ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ عمران خان کے منفی ایجنڈے کے تحت کہیں بھی جمہوریت آگے نہیں جا سکتی۔تھریک انصاف کو لانگ مارچ کیلئے لاشیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج واضح پیغام دیا کہ ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات