Live Updates

اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم سے کرایا گیا،خواجہ آصف

عمران خان کی نظر میں ملکی سالمیت اور بے گناہوں کا خون کوئی اہمیت نہیں رکھتا،وفاقی وزیر دفاع کی پریس کانفرنس

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 27 اکتوبر 2022 15:54

اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم سے کرایا گیا،خواجہ آصف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 27 اکتوبر 2022ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم سے کرایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کیا کام کرتے رہے،آج قوم کے سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام حدیں کراس کر گیا،اس شخص کو جو غلطی فہمی ہے وہ بھی جلد دور ہو جائے گی،عمران خان کا محور صرف اسکی ذات ہے اور انہوں نے اداروں کو نشانہ بنایا ہو ہے۔

اقتدار میں تھے تو جتنے قیصدے پڑے شاید ماضی میں کبھی ایسا ہوا ہو،اپوزیشن کیلئے کہا گیا سب کو قید کر دو۔عمران خان کی نظر میں ملکی سالمیت اور بے گناہوں کا خون کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔عمران خان کو سائفر کی جعلسازی سے منع کیا گیا تھا ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے بڑی واردات سائفر سے شروع کی،عمران خان نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک ہی مشن بنا رکھا ہے کہ ملک کو نفرتوں سے تقسیم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ریڈ لائن ہے آئین اور قانون،شہدا کا خون ہماری ریاست کی ریڈ لائن ہے اسے کراس نہ کریں۔نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں انہیں بتایا گیا لیکن انہوں نے تماشا بنایا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر روز ایکسپوز ہو رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی آج مزید ایکسپوز ہوا۔

آڈیو لیکس پر عمران خان کا بھیانک چہرہ سامنے آیا۔ رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے،ان میں عمران خان اور سلمان اقبال شامل ہیں۔ بادی النظر میں جو شواہد ہیں انکے اشارے ان دو افراد کی طرف جاتے ہیں۔وقار اور خرم نامی شخص کے کردار کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حقائق کی چھان بین کا عمل جاری ہے،ارشد شریف کو پہلے دبئی اور پھر کینیا بھیجا گیا،انہیں دھکمیاں دی گئی۔کینیا میں فارم کس کا ہے،اس حوالے سے تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں آ جائے گی،متنازع فارم ہاؤس کی رپورٹ بھی دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات