ہاکی ٹیم ملائشیا میں کھیلے جانے والے 29ویں سلطان اذلان شاہ
ہاکی کپ میں شرکت کے لئے کراچی سے ملائشیا چلی گئی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں نو کھلاڑی پہلی بار انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں جس سے انکو انٹرنیشنل ہاکی میچز کا تجربہ حاصل ہوگا، مینجرکی گفتگو
ہفتہ 29 اکتوبر 2022 22:21
(جاری ہے)
پاکستان ہاکی ٹیم کو ایرپورٹ اور امیگریشن حکام کی جانب سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی گئیں اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ میجسٹک لاونچ میں قومی ہاکی ٹیم کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
اس موقع پرپاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر محمد سعید خان نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پرجوش اور باصلاحیت ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں نو کھلاڑی پہلی بار انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں جس سے انکو انٹرنیشنل ہاکی میچز کا تجربہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان عمر بھٹہ کی تجربہ کار قیادت میں قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو ایسا شاندار اور شایان شان پروٹوکول دیا گیا ہے جس سے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ پاکستان ہاکی کا ماضی شاندار روایات سے مزین ہے جس کی یاد تازہ ہوگئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست پر برٹش پاکستانی فینز قومی کرکٹ ٹیم سے مایوس
-
جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم کا پاکستان کی شکست پر ردعمل
-
آئی پی ایل کھیلنا پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے بہتر ہوتا، مائیکل وان کا یوٹرن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنائے گا
-
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
شاہد آفریدی کا مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار
-
بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے
-
ایتھلیٹ مونا خان کی گرفتاری پر پاکستان نے یونان سے قونصلر رسائی مانگ لی
-
زیادہ ٹی ٹونٹی رنز، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
-
مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان فتح حاصل کرنے میں ناکام
-
تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.