سید بلال حیدر نے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 5 نومبر 2022 17:19

سید بلال حیدر نے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ کا چارج سنبھال لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2022ء) سید بلال حیدر نے جمعہ 4نومبر کو چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 34کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ خیبرپختونخوا اور یو این ڈی پی میں بھی کام کر چکے ہیں جبکہ حکومت پنجاب میں وہ ا س سے پہلے کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب‘ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ و ڈپٹی کمشنر بھکر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سید بلال حیدر نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس‘ محکمہ خوراک اور محکمہ تعلیم میں بھی کام کیا۔علاوہ ازیں وہ جھنگ‘گجرات اور فیصل آباد میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھی کام کر چکے ہیں۔ سید بلال حیدر نے ایم بی بی ایس کے بعد ماسٹر ڈگری نیشنل یونیورسٹی سنگاپور اور ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ وہ ای گورننس اور ای ریفارمز میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔