
پاکستان میں مستحکم تمباکو کنٹرول پروگرام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،ماہرین
کسی کو بھی نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈاکٹر شبانہ سلیم تمباکو کی صنعت نے متعدد محاذوں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے، خلیل احمد ڈوگر کی گفتگو
منگل 8 نومبر 2022 15:35
(جاری ہے)
تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ سلیم تھیں جبکہ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام، شارق محمود خلیل احمد ڈوگر سمیت دیگر شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شبانہ سلیم نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ یہاں نوجوانوں کی آبادی کی اکثریت ہے جو ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں تاہم یہ نوجوان تمباکو کی وباء سے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان میں ہر روز 6 سے 15 سال کی عمر کے تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں،ہم کسی بھی صنعت کو اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے لیے جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پاکستان میں تمباکو کنٹرول کی کوششیں تبھی پائیدار ہو سکتی ہیں جب تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی حکومت، سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی، تعلیمی ادارے اور میڈیا بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں اور تمباکو کی صنعت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میں تمباکو کنٹرول سیل فعال ہے اور محدود وسائل کے باوجود وزارت صحت پارلیمنٹرینز، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے تعاون سے موجودہ پالیسیوں پر عملدرآمد اور نئی پالیسیاں متعارف کرانے پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان میں تمباکو کے استعمال کے نتائج سے متعلق خطرناک حقائق ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام کنٹری ہیڈ اہم حکمت عملی و سابق ٹیکنیکل ہیڈ/ڈائریکٹر، ٹوبیکو کنٹرول سیل وزارت صحت حکومت پاکستان کے سابق تکنیکی فوکل پرسن براے ڈبلیو ایچ او کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول نے بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد 31 ملین تک پہنچ چکی ہے، تمباکو کے استعمال سے پاکستانیوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور سالانہ 170000 افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو بارہا سفارش کی ہے کہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھایا جائے تاکہ استعمال کو کم کیا جا سکے اور صحت کے اخراجات کی وصولی کی جا سکے تاہم ایسی سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے کیونکہ پالیسی سازی میں تمباکو کی صنعت کا اثر بہت گہرا ہے۔ سب سے بڑی مثال ہیلتھ لیوی بل 2019 ہے جسے اہم پالیسی سازوں نے تمباکو کی صنعت کے ساتھ مضبوط تعلقات کی وجہ سے بار بار بلاک کیا ہے، سپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کا حال اور مستقبل اس کے بچوں کی بقا، تحفظ اور حقوق کی فراہمی پر منحصر ہے،اس لیے جب بچوں کی بات آتی ہے تو ہمیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے اور پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے ایک پائیدار پروگرام کے قیام کے لیے اپنی پوری وابستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت نے متعدد محاذوں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے جیسے کہ انڈر رپورٹنگ، غیر قانونی تجارت کے جھوٹے دعوے، قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ وغیرہ،تمباکو کی صنعت کی وجہ سے ہونے والے بڑے عدم توازن کو اضافی ہیلتھ ٹیکس لگانے سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے، یہ ہیلتھ ٹیکس معمول کے ٹیکسوں سے الگ ہونا چاہیے تاکہ اضافی رقم کو تمباکو کنٹرول کی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
صدر آصف زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات، سندھ کے توانائی مسائل پرتفصیلی بریفنگ
-
گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
-
تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کی وسعت کیلئے یادداشت پر دستخط کیے
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، طارق فضل
-
ٹیکس کنسلٹنٹس اور اکاؤنٹنٹس قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میں فعال کردار ادا کریں، بلال اظہر کیانی
-
بلوچستان کے بارے میں اکثر حقائق کے برعکس بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.