m پشاور :آپریشن ضرب عضب متاثرین کی امدادکیلئے فنڈریلیز

ٹ*16 ہزار کے قریب متاثرین خاندانوں کوآئندہ ایک دودنوں میں رقم ملے گی

منگل 8 نومبر 2022 20:10

ؔ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2022ء) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 35کروڑ روپے کے قریب فندز ریلیز کردئے جو کہ ٓائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سی16 ہزار کے قریب متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے منگل کو جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی 99 ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہی

متعلقہ عنوان :