Live Updates

ٌعمران خان ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، فیاض بھٹی

منگل 15 نومبر 2022 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما صد ر نشتر ٹائون فیاض بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، پی ڈی ایم کی نااہل حکومت کی سانسیں اکھڑ چکی مہنگائی نے جینا محال کردیاشہباز زرداری حکومت حق اقتدار کھوچکی حقیقی آزادی مارچ میں کرپٹ ٹولے کو آخری دھکا دینے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جنگ قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے ہے ''دو نہیں ایک پاکستان'' پی ٹی آئی کا نظریہ ہے عمران خان نے آئین قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا عمران خان نے 26 سالہ سیاسی جدوجہد میں قانون اور انصاف کی سربلندی کیلئے علم بلند کیاعمران خان کی قانون اور انصاف کی بلندی کیلئے شروع کی گئی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔وہ گز شتہ روز این اے 127 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ دنیا بھر سے عمران خان کو محبت اور دعائیں مل رہی ہیں اور یہ ہی ایک اچھے لیڈر کی پہچان ہوتی ہے کہ عوام اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات