تحصیل شوال کے علاقہ درے نشتر میں سکیورٹی فورسر ،تحریک طالبان اختر محمد جانی خیل گروپ کے مابین جھڑپ ، 9 طالبان جاںبحق ، 13 زخمی ہوگئے

اتوار 20 نومبر 2022 17:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2022ء) گزشتہ روز پاک افغان بارڈر کے قریب ضلع لوئر وزیرستان تحصیل شوال کے علاقہ درے نشتر میں سکیورٹی فورس اور تحریک طالبان اختر محمد جانی خیل گروپ کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 9 طالبان جاںبحق جبکہ 13 طالبان شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اخترمحمد جانی خیل گروپ کا تعلق حافظ گل بہادر سے ہے نے پاکستان میں تخریب کاری کاروائی کے لیے منصوبہ بندی بنا رہا تھا کہ بروقت اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کردی نتیجے میں 9 طالبان ہلاک جبکہ 13 کو شدید زخمی کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے طالبان کے نام یو ہیں محمد شاہ قوم ملکشائی وزیر کابل خیل، امین اللہ وزیر سکنہ رخی ، شمیم خان افغانی ولد سخی قوم خروٹی سکنہ اورگون افغانستان ، روح اللہ محسود اور عبید وزیر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے گروپ کمانڈر غازی کا چچازاد بھائی شامل ہے -سرکاری ذرائع کے مطابق اپریشن سکواڈ کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد حاصل تھیں سرکار کے مطابق جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی ومالی نقصان نہیں پہنچی ہیں اور اپریشن بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

حافظ گل بہادر تحریک طالبان پاکستان شمالی وزیرستان کا اہم جنگجو کمانڈر مانا جاتاہے 9/11 کے بعد دہشتگردی جنگ کے دوران حافظ گل بہادر نے حقانی نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرلی گئی تھی اب دہشتگردی کی نئی لیر میں تحریک طالبان پاکستان میں مشروط طورپر شمولیت اختیار کرچکی ہے۔