بیک ڈور رابطے ،حکومت کا تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ،اتحادیوں کی بھی تائید

ہفتہ 26 نومبر 2022 21:49

بیک ڈور رابطے ،حکومت کا تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ،اتحادیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2022ء) حکومت نے تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی تائید کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے مابین بیک ڈور رابطے جاری ہیں جس میں ایک دوسرے کو مطالبات پیش کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان بیک ڈور مذاکرات میں حکومت نے پی ٹی آئی کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور رابطوں میں واضح پیغام دیا ہے کہ پیشگی شرائط پر کسی صورت باضابطہ مذاکرات نہیں ہوں گے، قبل از وقت انتخابات، انتخابی اصلاحات، نگراں حکومت اور دیگر تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔دونوں جانب رابطوں کے لیے سرگرم شخصیات نے پی ٹی آئی کو حکومت کا پیغام دیا ہے کہ مذاکرات میں جو چیزیں طے ہوں گے اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔