ایبٹ آبادپولیس کی کارروائی، دوملزمان گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل اورمنشیات برآمدکرلی

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:23

ایبٹ آبادپولیس کی کارروائی، دوملزمان گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) :ایبٹ آبادپولیس نے دوملزمان گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل اورمنشیات برآمدکرلی ،ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، تھانہ ناڑہ کی حدود ڈنہ نورال کے مقام پر گزشتہ روز عمر ولد یوسف کا موٹر سائیکل چوری ہوئی ، جس کی رپورٹ تھانہ میں درج ہو کر مقدمہ زیر دفعہ 381A درج رجسٹرڈ کیا گیا ، اس موقع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ناڑہ پولیس نے موٹر سائیکل چور رحمان ولد بشارت کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا،تھانہ میرپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شوکت ولد ایوب سکنہ میرپور کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 483 گرام چرس برآمد کی جبکہ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر مزید 1971 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔