دنیا بھر میں پاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا 13 واں بڑا ملک

اتوار 27 نومبر 2022 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2022ء) دنیا بھر میں پاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا 13 واں بڑا ملک ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پنجاب میں تقریباً چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر ترشاوہ پھل کاشت کئے گئے ہیں جن سے تقریباً سالانہ پیداوار 21 لاکھ ٹن حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں ترشاوہ پھلوں کی 95 فیصد کے قریب پیداوار صوبہ پنجاب سے حاصل ہوتی ہے اور پاکستان ترشاوہ پھلوں کی سالانہ برآمدات سے تقریباً180 ملین ڈالر زرمبادلہ کما رہا ہے۔ ترشاوہ پھلوں کی برداشت اور درجہ بندی جیسے اہم امور کے حوالہ سے باغبان طبقہ کی تربیت سے ترشاوہ پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔