کراچی پولیس کامنشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون ، 18 ملزمان گرفتار

اتوار 27 نومبر 2022 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2022ء) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 18مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گٹکاماوا، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چرس برآمدکرلی۔ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تنویر احمد ولد لیاقت علی،محمد علی ولد محمد عمران اور رئیس خان ولد جان محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل سمیت520گرام چرس اور نقد ی برآمد کرلی ۔

سمن آبادپولیس نے ملزمان ذیشان احمد ولد رشید احمد،راشد علی ولد ریاض احمد اورمحمد احمد عرف علی ولد محمد ایوب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل 30بور لوڈ میگزین،ایک موٹر سائیکل، نقدی ، 2 موبائل فونزاور55گرام آئس برآمد کی ۔

(جاری ہے)

سرسید پولیس نے ملزم محمد وقاص ولد محمد وارث کو گرفتار کرکے ایک پسٹل30بور لوڈ میگزین 3رائونڈز، ایک موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ناظم آبادپولیس نے ملزمان محمد کفیل ولد نور محمد ، عبدالوحید ولد سکندر خان اور سید قیصر شاہ ولد سید امان شاہ کی گرفتار ی کے بعد اس کے قبضے سے 40گرام قندھانیہ، موبائل فون ، 46گرام آئس اورنقدی برآمد کرلی۔گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد طلحہ ولد مفیض الرحمن ، نثار ولد محمد حنیف ،محمد ریاض ولد سروراورفہیم ولد نسیم احمدکو گرفتار کرکے2 موٹر سائیکلیں اورمسروقہ رکشہ برآمد کرلیا۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے ملزم جاوید ولد عبدالقادر کے قبضے سے موٹر سائیکل اور چرس برآمد کرلی۔ گبول ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالحلیم ولد نور اسلام کو گرفتار کر کے اس سے جوا کی پرچی اور نقدی برآمدکی۔ سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان عمران ولد شاہجہان اورمحمد محسن خان ولد محمد ارشد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 150 گرام چرس، نقدی ، موٹر سائیکل ایک ٹی ٹی پسٹل 30بور لوڈ میگزین ،2 موبائل فونزاور مصنوعی زیورات برآمد کرلیے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :