پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 29 نومبر 2022 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) پنجاب یونیورسٹی نے ندا ارم دختر رئیس احمد کوایجوکیشن کے مضمون میں ثانوی سطح کے سکولوں میں اساتذہ کی جذباتی ذہانت کا کمرہ جماعت کے ماحول اور سکول کی مجموعی فضا پر اثرات کے موضوع پر،عمران حیات ولد ملک رب نواز کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں بین المذاہب نکاحات اور شریعت ِ اسلامیہ (معاصر ت کثیری معاشروں کے عملی مسائل) کے موضوع پر،تصور شہزاد احمد ولد محمد اشرف کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں چار مونیا کے ٹرپلی فلیورڈ بیریان اینٹی بیریان میں انحطاط کے موضوع پر،محمد بلال احمد ولد جاوید اقبال کوکامرس کے مضمون میں جاب کرافٹنگ رویے کے ذریعے کیریئر کے نتائج پر فعال کیئرئیر رویوں کے اثرات کی تحقیق: ایک تجرباتی ثبوت کے موضوع پراورشہزادی ندرت حمیرہ دختر صدیق محمد خان کوسالڈ سٹیٹ فزکس(نینو ٹیکنالوجی) کے مضمون میں ہائی ٹیک ایپلیکیشن کیلئے بیریم ٹائٹانیٹ، سٹرانیشم ٹائٹانیٹ اور ان کے دھاتوں کے مرکب کی تیاری کے موضوع پر پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔