لاہور، چوری کی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس بیچنے والا گینگ گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 14:15

لاہور، چوری کی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس بیچنے والا گینگ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) لاہور میں شاہدرہ ٹان پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس بیچنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان رہائشی علاقوں اور سنسان گلیوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان عرف شانی، علی حیدر اور فیصل شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل، اسکے اسپیئر پارٹس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :