آرمی چیف عاصم منیر ایک پیشہ ور افسر ہیں ، اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے،چوہدری شجاعت حسین

منگل 29 نومبر 2022 15:54

آرمی چیف عاصم منیر ایک پیشہ ور افسر ہیں ، اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر ایک پروفیشنل افسر ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پروفیشنل افسر ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔اللہ کی طرف سے ان کو یہ عہدہ دیا گیا ہے اور اس منصب کو انشاء اللہ پاکستان کے استحکام اور دفاع کے لیے صرف ‏کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم امید رکھتی ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط اور مستحکم ہو گا۔