اراضی کی پیمائش کیلئے پٹواری اور پرائیویٹ ملزم کو1 لاکھ46 ہزار رشوت لینے پر گرفتار کر لیا ‘ڈی جی اینٹی کرپشن

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

اراضی کی پیمائش کیلئے پٹواری اور پرائیویٹ ملزم کو1 لاکھ46 ہزار رشوت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) اراضی کی پیمائش کیلئے پٹواری اور پرائیویٹ ملزم کو1 لاکھ46 ہزار رشوت لینے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر لاہور ریجن (بی) نے ملزم سیف الرحمن جو چک نمبر42/RB سانگلہ ہل کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

پٹواری غلام سرور کی ملی بھگت سے زمین کی پیمائش 18کنال 7مرلے کے عوض1 لاکھ46 ہزار روپے رشوت وصول کی جبکہ حقیقت میں زمین موقع پر موجود ہی نہیں تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ننکانہ نے ملزم سیف الرحمن کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر اسے گرفتار کر لیا اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دریں اثناء دوسرے پٹواری نے مدعی سے 1,00,000 رشوت وصول کی جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :