سول سوسائٹی تنظیموں کا حکومت سے ای ہیٹڈ سگریٹ کی تیاری اور خر ید و فروخت پر مکمل پابندی کی پالیسی کے اجرا کا مطالبہ

جمعہ 2 دسمبر 2022 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) خیبر پختونخوا کی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان ا ی ہیٹڈ سگریٹ کی تیاری اورخریدو فروخت کی متوقع اجازت اور سگریٹ کی ڈبیوں پر تصویر ی انتباہ کو 60 فی صد سے کم کر کر 30 فی صد پرلانے کی تیاری کو مسترد کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے حکومت پاکستان کی تمباکو نوشی کے مضراثرات کو روکنے کے بیس سالہ اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑے ہو جائیں گے اور نوجوانوں کی صحت پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور اس کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے صوبائی نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور قومی مفاد میں ای ہیٹڈ سگریٹ کی تیاری اور خر ید و فروخت پر مکمل پابندی کی پالیسی کا اجرا کرے۔

متعلقہ عنوان :